جمعرات , 25 اپریل 2024

اوپیک ممالک پر مقدمہ بازی کے بل کے معاملے پر امریکا اور سعودی عرب آمنے سامنے

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) اوپیک ممالک پر مقدمہ بازی کے بل کے معاملے پر امریکا اور سعودی عرب ایک دوسرے کے سامنے آگئے.تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نےدھمکی دی ہے کہ اگر امریکا نے اوپیک کے رکن ملکوں پر مقدمہ بازی کا بل منظور کیا تو وہ اپنا تیل امریکی ڈالر کے علاوہ دیگر کرنسیوں میں فروخت کرے گا، امریکی مقننہ میں نوپیک کے نام سے بل جمع کرایا گیا ہے جس کی منظوری کی صورت میں اینٹی ٹرسٹ قوانین کے تحت اوپیک ملکوں پر امریکا میں مقدمہ بازی کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

دونوں ممالک کے حالات کشیدہ ہیں کیونکہ امریکا نہیں چاہتا کہ سعودی عرب ایک ایٹمی طاقت بن کر ابھرے، اس حوالے سےگزشتہ روزامریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہاتھاکہ سعودی عرب کو کسی صورت ایٹمی قوت نہیں بننے دیں گے، ہم کبھی بھی نہیں چاہیں گے کہ سعودی عرب ایک جوہری قوت کا حامل ملک بن کر اسرائیل اور امریکا کیلئے خطرہ بنے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …