ہفتہ , 20 اپریل 2024

ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی، ایف آئی اے ان ایکشن، 2 ملزمان گرفتار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ذالرز کی ذخیرہ اندوزی، منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان کی ہدایت پر ایف آئی اے نے ڈالرزکی ذخیرہ اندوزی،منی لانڈرنگ،حوالہ ہنڈی کےخلاف ایکشن کا آغاز کردیا، انویسٹی گیشن ایجنسی نے ڈالرزکی قیمتوں میں کمی کی افواہوں کابھی نوٹس لے لیا۔

نمائندہ اے آر وائی احمر کھوکھر کے مطابق ایف آئی اےپنجاب کی بینکنگ سرکل،کارپوریٹ کرائم کو ایکشن کی ہدایت کی جس پر عمل کرتے ہوئے 2 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ایف آئی اے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت حسن غلام غوث اور عمر ڈار کے ناموں سے ہوئی۔ حکام کے مطابق ملزمان نے روپےکی قیمت گرانےکےلئےڈالرزکی ذخیرہ اندوزی کی جس کے باعث مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا ہوئی۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیموں نےلاہورکے 6 منی ایکسچینج پر چھاپےمارے اور ریکارڈکامعائنہ کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے ڈالرز قبضے میں لے لیے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔یاد رہے کہ ایک روز قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ حکومت ڈالرز ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے جارہی ہے۔

قبل ازیں صدرفاریکس ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیوڈائریکٹر ایس بی پی سےملاقات ہوئی تھی جس میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔فاریکس ایسوسی ایشن نے ڈالرکی طلب کم کرنےکے لیے بڑے اقدامات کافیصلہ کرلیا، صدر فاریکس ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک و حج پر جانے والوں کو ہی ڈالرز فروخت کیے جائیں گے۔

ملک بوستان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی کر کے جوا کھیلنے والوں کو اب کوئی بھی ڈیلر ڈالر فروخت نہیں کرے گا، ڈالرمیں سرمایہ کاری کرکے ہم ملکی معیشت کوکمزور کر رہے ہیں، اگر روپےکو مضبوط کرنا ہے تو امریکی کرنسی کا بائیکاٹ کرنا ہوگا۔ انہوں نے اپیل کی کہ عوام ملکی مفادکے لیے ڈالرزکے بجائے روپے میں سرمایہ کاری کریں۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …