جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکا نے خاشقجی کے قتل میں‌ ملوث 16 مجرموں کی فہرست جاری کر دی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزارتِ خارجہ نے سعودی عرب کےسینیر صحافی جمال خاشقجی کے 2 اکتوبر 2018ء کو ترکی کے شہر استنبول میں قائم سعودی قونصل خانے میں قتل میں‌ ملوث 16 ملزمان کی فہرست جاری کی ہے۔ امریکی قونصل خانے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں‌ ملوث عناصر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب ہوئے ہیں۔

اس فہرست میں سعودی ولی عہد محمد سلمان کے سابق مشیر سعود القحطانی، سعودی انٹیلی جنس ایجنسی کے کرنل ماھر المطرب، صلاح الطبیقی اور مشعل اور مشعل البستامی کے نام شامل ہیں۔امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خاشقجی کے قتل میں ملوث عناصر پر امریکا میں داخلے پر پابندی عاید کی گئی ہے۔ امریکی قانون کے تحت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث عناصر کے امریکا میں داخلے پر پابندی عاید کی گئی ہے۔

اسی سیاق میں الجزیرہ کے نامہ نگار ناصر الحسینی کا کہنا ہےکہ یہ پہلا موقع ہے کہ امریکا کی طرف سے خاشقجی قتل کے حوالے سے عملی اقدام سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل انہی افراد کو سعودی عرب کی طرف سے بھی خاشقجی قتل کیس میں ملوث قرار دے کر انہیں گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …