بدھ , 7 جون 2023

جانیے گھر میں خود گرم مصالحہ تیار کرنے کا طریقہ!!!

کھانوں کو مزیدار صرف سبزیاں یا گوشت نہیں بناتے بلکہ ذائقہ دار پکوانوں کے لیے سب سے ضروری بہترین اور صحیح مقدار میں مصالحوں کو استعمال ہے۔مصالحوں کی بات کی جائے تو گرم مصالحہ تقریباً ہر قسم کے پکوان میں استعمال ہوتے ہیں۔پہلے زمانے کی خواتین گرم مصالحہ پاؤڈر گھروں میں خود تیار کرتی تھیں جبکہ آج یہی پاؤڈر تیار شکل میں بازاروں میں دستیاب ہے، جس کی ایک وجہ یہ ہے کہ لوگ گھروں میں گرم مصالحہ خود بنانا بھول گئے ہیں۔

گرم مصالحہ پاؤڈر ہر قسم کے کھانے میں استعمال ہوتا ہے اور اگر آپ اسے گھر میں بنانے کی ترکیب نہیں جانتے اور بازار سے خرید رہے ہیں، تو یہاں گھر میں گرم مصالحہ پاؤڈر بنانے کی نہایت آسان ترکیب بیان کی گئی ہے۔

اجزاء:
لونگ – ایک کھانے کا چمچ

ثابت دھنیہ – 2س کھانے کے چمچ

زیرا – ڈھائی کھانے کے چمچ

ثابت کالی مرچ – 2 کھانے کے چمچ

بادیاں کے پھول – 4 سے 5 عدد

بڑی الائچی – 7 سے 8 عدد

دارچینی – 12 سے 15 عدد

جیفل – 2 عدد

ہری الائچی – 20 سے 22 عدد

سونٹ – 2 ٹکڑے

تیز پات – 6 سے 8 عدد

جویتری – ڈیڑھ کھانے کے چمچ

کالا زیرا – ایک کھانے کا چمچ

قصوری میتھی – دو کھانے کے چمچ

ہینگ – ایک کھانے کا چمچ

ترکیب:
فرائی پین میں لونگ، ثابت دھنیہ، زیرا اور ثابت کالی مرچ ڈال دیں اور خوشبو آنے اور ہلکی سنہری ہونے تک فرائی کرلیں اور پیالے میں نکال دیں۔

فرائی پین میں بادیاں کے پھول، بڑی الائچی، دارچینی، جیفل، ہری الائچی، سونٹ اور تیز پات ڈال کر خوشبو آنے تک روسٹ کرلیں اور الگ پیالے میں نکال لیں۔

فرائی پین میں جویتری، کالا زیرا اور قصوری میتھی ڈال دیں اور خوشبو آنے تک روسٹ کرلیں اور الگ پیالے میں نکال لیں۔

پیالے میں ہینگ پاؤڈر ڈال کر مکس کرلیں۔

مکسر میں ان تمام مصالحوں کو گرائنڈ کرکے پاؤڈر کی شکل میں تیار کرلیں۔

گرم مصالحہ تیار ہے، اسے دو ماہ تک ٹائٹ ایئر باکس میں رکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

چاولوں کو دوبارہ گرم کرنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے:ماہرین

لندن:گرم گرم اور پھولے چاول کسے پسند نہیں لیکن بدقسمتی سے چاول ممکنہ طور پر …