بدھ , 19 جنوری 2022

جمال خوشوگی قتل کیس، ٹرمپ اور محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، سعودی صحافی جمال خوشوگی کے قتل سے متعلق تحقیقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، اس دوران خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،سعودی شہزادہ محمد بن سلمان اور صدر ٹرمپ نے مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیااور خصوصی طور پر مشرقی وسطیٰ کی صورت حال پر گفتگو کی، اس ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سعودی صحافی جمال خوشوگی کے قتل سے متعلق تحقیقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ اور محمد بن سلمان کی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر خوشوگی قتل کیس میں پیش رفت اور کیس جلد مکمل ہونے کے منتظر ہیں، گزشتہ سال 2 اکتوبر کو سعودی صحافی جمال خوشوگی استنبول میں سعودی سفارت خانے گئے تھے جہاں انہیں قتل کردیا گیا تھا۔20 اکتوبر کو سعودی عرب نے باضابطہ طور پر یہ اعتراف کیا تھا کہ صحافی جمال خوشوگی کو استنبول میں قائم سفارت خانے کے اندر جھگڑے کے دوران قتل کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

صنعا پر جارح سعودی اتحاد کی وحشیانہ بمباری، بارہ شہید، گیارہ زخمی

صنعا: جارح سعودی اتحاد کے بمبار جہازوں نے پیر کی شام کو صوبے صنعاء کے …