ہفتہ , 20 اپریل 2024

شام : فوجی تنصیبات پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شام میں سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے حماہ صوبے کے نزدیک ایک عسکری ٹھکانے کو نشانہ بنایا تاہم فضائی دفاعی نظام نے بعض میزائلوں کو فضا میں ہی مار گرایا۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اور ٹیلی وژن کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے حماہ کے دیہی علاقے میں مصیاف شہر کی سمت ایک عسکری مقام کو ہدف بنایا۔میڈیا ذرائع نے بھی اسی علاقے میں زور دار دھماکے سنے جانے کی خبر دی تھی۔

شام میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل نے شام میں درجنوں فوجی کارروائیاں کی ہیں۔ اس دوران ہتھیاروں کی منتقلی، ایرانی ملیشیاؤں اور ان کی حلیف حزب اللہ کے عناصر کو نشانہ بنایا گیا جو شامی صدر بشار الاسد کو عسکری سپورٹ پیش کر رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …