جمعرات , 18 اپریل 2024

عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیموں کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بھر پور حمایت کا اعلان

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق میں دہشت گردی کے خلاف سرگرم اسلامی مزاحمتی تنظیموں اور گروہوں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف امریکی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔عراقی گروہوں نے سپاہ پاداران کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کے امریکی صدر کے اقدام کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کو تشکیل دینے اور ان کی بھر پور حمایت کرنے والا امریکہ پہلا ملک ہے ۔ امریکہ شرارت اور دہشت گردی کا اصلی اور بنیادی محور ہے۔

نجف اشرف میں عراق کی بدر تنظیم کے سربراہ ابو فرقد السعداوی نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا اچھی طرح جانتی ہے کہ داعش، النصرہ فرنٹ اور دیگر وہابی دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل اور سرپرستی میں امریکہ نے اہم کردار ادا کیا ہے امریکہ خود دہشت گرد اور دہشت گرد گروہوں کا حامی ہے اس کا سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنا مضحکہ خیز ہے اگردہشت گردی کے خلاف جنگ میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی حمایت نہ ہوتی تو آج تک امریکہ کے پروردہ دہشت گردوں کا 4 ، 5 ممالک پر قبضہ ہوگیا ہوتا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …