جمعہ , 19 اپریل 2024

صیہونی وفد کا دورہ بحرین منسوخ ہوگیا

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بین الاقوامی اقتصادی کانفرنس میں شرکت کے لئے غاصب صیہونی حکومت کے سیاسی و تجارتی وفد کا دورہ منامہ منسوخ ہو گیا۔رائٹرز کے مطابق منامہ کی بین الاقوامی اقتصادی کانفرنس کے سربراہ جناتھن اورٹمائز نے کہا ہے کہ ایسی حالت میں کہ بحرین نے اسرائیل کے وفد کا استقبال کئے جانے کی بات کہی تھی اس وفد نے اتوار کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اسرائیلی وفد کی جانب سے یہ فیصلہ، بحرین کی پارلیمان کی جانب سے اسرائیلی وفد کی شرکت کی مذمت کئے جانے کے بعد کیا گیا۔اس سے قبل بحرینی ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ منامہ کانفرنس میں اسرائیل کے وزیر اقتصاد کی سربراہی میں اسرائیل کا ایک پینتالیس رکنی وفد، شرکت کرے گا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …