بدھ , 24 اپریل 2024

کابل دہلی فضائی راستہ کھولاجائے، پاکستان سے افغانستان کی درخواست

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے وزیر خارجہ نے کابل دہلی پرواز کے لئے پاکستانی فضائی حدود کھولے جانے کی درخواست کی ہے۔افغان خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے کابل میں پاکستان کے سفیر زاہد نصراللہ خان سے گفتگو میں پاکستان کے ساتھ اپنے ملک کے تعمیری تعلقات کی توقع ظاہر کرتے ہوئے کابل دہلی اور دہلی کابل پروازوں کے لئے پاکستانی فضائی حدود کھولے جانے کی درخواست کی ہے۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والی سخت کشیدگی کے بعد اسلام آباد نے ہندوستانی پروازوں کے لئے اپنے فضائی حدود بند کر دیئے تھے جس کے بعد افغانستان سے ہندوستان جانے والی پروازیں معطل ہو گئی تھیں۔پاکستان کے اس فیصلے کے بعد افغانستان اور ہندوستان کے درمیان پرواز کا وقت دو گھنٹے کے بجائے، چھے گھنٹے ہو گیا اس لئے کہ ان پروازوں کو پاکستانی حدود سے باہر کے راستے سے رفت و آمد کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …