ہفتہ , 20 اپریل 2024

ٹریفک قوانین کی پابندی کرنیوالے مور نے دنیا کو حیران کردیا

کیپ کانیورل(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر کیپ کارنیول میں ایک مور نے ٹریفک قوانین کی پابندی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھنے والوں حیرت میں مبتلا کردیا۔مور نے سڑک پار کرنے کیلئے کراس واک کا استعمال کیا ،ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے مور کو دیکھ کر جہاں ڈرائیورز حیران رہ گئے وہیں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔صارفین نے اس مور کی طرف سے ٹریفک قوانین کی پابندی کے مظاہرے کو بے حد پسند کیا اور اسے قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیلئے سبق قرار دیا۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …