ہفتہ , 20 اپریل 2024

نیتن یاھو سے غیر مشروط ملاقات کے اعلان پر حماس کی صدر عباس پر تنقید

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے صدر محمود عباس کی طرف سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملاقات کے اعلان پر شدید تنقید کی ہے۔حماس کا کہنا ہے کہ صدر عباس کی طرف سے نیتن یاھو کے ساتھ غیر مشروط بات چیت کااعلان قوم کی توہین ہے۔ صدر عباس فلسطینی قومی قوتوں کے ساتھ مذاکرات اور ملاقاتوں پر طرح طرح کی شرائط عائد کرتے ہیں جب کہ صہیونی دشمن کے ساتھ وہ غیر مشروط مذاکرات کی پینگیں بڑھا رہے ہیں۔

حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے ایک بیان میں‌ کہا کہ صدر محمود عباس کی طرف سے اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کا اعلان کئی سوالات کوجنم دیتا ہے۔ وہ ایک طرف دشمن کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کر رہے ہیں اور دوسری طرف فلسطینی قوتوں کے ساتھ ملاقات پر سیکڑوں شرائط عائد کرتے ہیں۔خیال رہے فلسطینی اتھارٹی کے وزیرخارجہ ریاض المالکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر عباس اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کےساتھ غیر مشروط مذاکرات کے تیار ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …