بدھ , 24 اپریل 2024

ایرانی وزیر خارجہ کی شام کے صدر سے ملاقات؛ باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف اور صدر بشار اسد کے درمیان ملاقات میں اہم ترین علاقائی مسائل اور خاص طور سے شام کے بارے میں آستانہ مذاکرات کے آئندہ دور کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

قبل ازیں وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اپنے شامی ہم منصب ولیدالمعلم سے بھی ملاقات کی جس میں ایران اور شام کے درمیان طے پانے والے معاہدوں اور سمجھوتوں پر عملدرآمد کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔ایران کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ شام کی حکومت اور عوام کی استقامت نے پورے خطے کو دہشت گردی کے بڑے خطرے سے نجات دلائی ہے۔

شام کے وزیر خارجہ ولید العلم نے اس ملاقات میں کہا کہ دمشق اور تہران کے درمیان تعاون کے نتیجے میں خطے کے خلاف ایک بڑی سازش ناکام ہوگئی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہنا چاہیے۔ایران کے وزیر خارجہ اعلی شامی حکام سے بات چیت اور صلاح و مشورے کی غرض سے منگل کے روز دمشق پہنچے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …