جمعہ , 19 اپریل 2024

وزیراعظم آج نیاپاکستان ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیاپاکستان ہاؤسنگ سکیم کا آج باقاعدہ آغا ہوگا، ملک بھر میں 50لاکھ گھر تعمیر کئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا باقاعدہ آغاز آج ہوگا، وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، منصوبے کے تحت ملک بھر میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کی جائے گی، پہلے مرحلے میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اسلام آباد میں 25 ہزار اپارٹمنٹس بنائے گا۔

فاؤنڈیشن کے تحت آزاد کشمیر میں 6 ہزار فلیٹس تعمیر کیے جائیں گے، کوئٹہ میں 1 لاکھ 10 ہزار اپارٹمنٹس اور گھروں کی تعمیر کا افتتاح 21 اپریل کو کیا جائے گا۔واضح رہے کہ حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام 17اپریل کو اسلام آباد اور 21اپریل سے کوئٹہ میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …