بدھ , 24 اپریل 2024

فلسطینی ماہی گیروں پراسرائیلی بحریہ کی فائرنگ

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)قابض اسرائیلی بحریہ نے غزہ کی محاصرہ زدہ پٹی کے جنوبی سمندری کنارے میں فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ شروع کردی۔مقامی رہائشیوں کے مطابق اسلحے سے لیس اسرائیلی کشتیوں نے خان یونس اور رفح کے سمندری علاقے میں فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کی اور انہیں واپس لوٹنے پر مجبور کر دیا۔

اسرائیلی بحریہ حال ہی میں ماہی گیری کے سمندری علاقے میں اضافے کے بعد روزانہ کی بنیادوں پر فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کرتی رہتی ہے اور انہیں حراست میں لیتی رہتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …