جمعہ , 19 اپریل 2024

سعودی عرب میں عوامی مقامات پر غیر مناسب لباس ممنوع، 5 ہزار ریال جرمانہ

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی کابینہ کی جانب سے اخلاق عامہ کے حوالے سے گزشتہ ہفتے منظور ہونے والی قرار داد پر عمل درآمد کا آغاز کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایات کر دی گئی ہیں جس کے مطابق عوامی مقامات پر غیر مناسب لباس جس پر غیر اخلاقی عبارت یا تصویر بنی ہو سختی سے منع ہے۔

خلا ف ورزی کرنے والے اخلاق عامہ قانون کے دائر میں آئیں گے اوران پر 5 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔سعودی کابینہ کی جانب سے منظور ہونے والی قرار داد کے حوالے سے سعودی میڈیا نے بتایا کہ سعودی تہذیب تقافت کو مد نظر رکھتے ہوئے عوامی مقامات بغیر اجازت وال چاکنگ کرنا یا دیواروں پر تصاویر وغیر ہ بنانا ممنوع ہے۔

ایسا کرنے والے بھی قانون شکنی کے زمرے میں آئیں گے۔ اس ضمن میں سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے قومی کمیٹی برائے سیاحت و قومی ورثہ کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے کہ وہ قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جن پر ایک برس کے دوران وہی خلاف ورزی دوبارہ درج کی جائے ان پرجرمانے کی رقم بھی ڈبل کردی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …