منگل , 23 اپریل 2024

قطر ی شاہی خاندان نے دنیا کا مہنگا ترین جہاز ترکی کو تحفے میں دے دیا

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک)قطر کے شاہی خاندان نے دنیا کا مہنگا اورپرآسائش ترین بوئنگ 747-8 جیٹ ترکی کو تحفے میں دے دیا ہے۔ اس بزنس کلاس طیارے میں 76مسافروں اور 18کیبن کرو کیلئے سیٹس موجود ہیں۔دنیا کی ہر سہولت سے آراستہ اس کشادہ اور پرآسائش طیارے کی اندرونی سجاوٹ سونے اور نیلے رنگ کے امتزاج سے کی گئی ،طیارے میں پرآسائش بیڈرومز،کاروباری سرگرمیوں کے لیے میٹنگ رومز اور آٹھ باتھ رومز بنائے گئے ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …