بدھ , 24 اپریل 2024

سعودی عرب اور ایران عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے یک زبان مخالف

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور ایران سمیت عراق کے 6 ہمسایہ ممالک کی ایک سطحی علاقائی کانفرنس ہوئی جس میں شریک ممالک نے عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی یک زبان میں مخالفت کی۔’’عراق: ترقی اور استحکام‘‘ کے نام سے منعقد کانفرنس میں دہشتگردوں کی جانب سے تباہ حال ملک عراق میں گہرے مفادات رکھنے والے ہمسایہ ممالک نے عراق کی ترقی، تعمیر نو اور استحکام کے لیے بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق عراق میں پارلیمانی تاریخ کے سب سے بڑے کم عمر سپیکر محمد الحلبوسی کی دعوت پر منعقد ہونے والی یہ کانفرنس تین گھنٹے تک جاری رہی۔

اس کانفرنس کے دوران ترکی، سعودی عرب، اردن، شام اور کویت کے قانونی اداروں کے سربراہوں نے شرکت کی جبکہ ایران کی نمائندگی شوریٰ کے اعلیٰ عہدیدار نے کی۔ کانفرنس کے بعد شرکاء کی طرف سے کسی بڑی سفارتی پیش رفت کا دعویٰ سامنے نہیں آیا تاہم شدید باہمی اختلافات رکھنے والے ان ملکوں کے نمائندوں کو ایک جگہ جمع ہوجانا ہی ایک بڑی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …