منگل , 23 اپریل 2024

صدر عباس قوم میں تفریق پیدا کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں:حماس

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی طرف سے تنقید مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ رام اللہ اتھارٹی کے سربراہ قوم کو حماس کے خلاف اکسا رہے ہیں۔حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا کہ صدر عباس اسرائیل سے مذاکرات کی بحالی کے لیے حماس اور دیگر مزاحمتی قوتوںپرغصہ نکال رہے ہیں۔ ان کا یہ دعویٰ بے بنیاد ہے کہ وہ سیاسی شراکت کے اصول کے تحت قومی اتحاد کے لیے کوشاں ہیں۔ عملی طور پر صدر عباس اور ان کی جماعت قوم میں تفریق پیدا کرنے کی مذموم کوشش کر رہی ہے۔

حماس کے ترجمان نے مزید کہا کہ قاہرہ میں عرب لیگ کے اجلاس کے دوران صدر عباس کا حماس کے خلاف موقف جارحانہ اور غیر ذمہ دارانہ تھا اور انہوں‌ نے قوم کو حماس کے خلاف اکسانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ حماس کا غزہ میں 100 ملین ڈالر ماہانہ خرچ کرنے کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے جب کہ فلسطینی اتھارٹی غزہ سے ماہانہ 100 ملین ڈالر کی رقم ٹیکسوں کی شکل میں جمع کرتی ہے۔

حماس کے ترجمان نے قاہرہ میں ہونے والے عرب لیگ سربراہ اجلاس کے دوران قضیہ فلسطین کے حوالے سے جرات مندانہ موقف اختیار کرنے کو سراہا۔خیال رہے کہ اتوار کے روز قاہرہ میں عرب وزراء خارجہ کے اجلاس میں کہا گیا تھا کہ عرب ممالک ایسا کوئی عالمی فارمولہ قبول نہیں کریں گے جس میں فلسطینیوں کے حق خود ارادایت کی نفی کی گئی ہو۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …