ہفتہ , 20 اپریل 2024

حزب اللہ کے خلاف امریکہ کا ایک اور گھناؤنا اقدام

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے حزب اللہ کے 3 رہنماؤں کے حوالے سے اطلاعات فراہم کرنے والے کو 10 ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔امریکہ نے انقلابی اور عوامی تحریکوں کے خلاف نیا محاذ کھول دیا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے نائب وزیر خارجہ مائیکل ایوانوف نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص حزب اللہ لبنان کے تین ممتاز رہنماؤں محمد بازی، ادھم طباجہ اور علی شرارہ کے بارے میں اطلاع فراہم کرےگا اسے 10 ملین ڈالر انعام دیا جائےگا۔

امریکہ نے ایسے میں حزب اللہ لبنان کے تین رہنماؤں کے بارے میں اطلاعات فراہم کرنے پر انعام کا اعلان کیا ہے کہ جب لبنان کے صدرمیشل عون نے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ حزب اللہ، لبنانی قوم کا حصہ ہے اور وہ حکومت اور پارلیمنٹ میں بھی موجود ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …