ہفتہ , 20 اپریل 2024

فلسطینی عوام پر جناب ابراہیم ؑکے روضہ کے دروازے بند

مقبوضہ بیت المقدس (مانیڑنگ ڈیسک)صیہونی فوجیوں نے الخلیل میں واقع حضرت ابراہیم علیہ السلام کے روضے میں فلسطینیوں کا داخلہ بند کردیا ہے۔روضہ ابراہیمی کے متولی حفظی ابوسنینہ نے بتایا ہے سیکڑوں کی تعداد میں اسرائیلی فوجیوں نے منگل کی صبح حملہ کرکے روضہ ابراہیمی کو اپنے حصار میں لے کر فلسطینیوں کا داخلہ بند کردیا۔بعد ازاں سیکڑوں صیہونی روضہ ابراہیمی میں داخل ہوئے اور وہاں اپنا مذہبی تہوار منایا ہے جس پر علاقے کے مسلمانوں میں شدید اشتعال پیدا ہوگیا۔

دوسری جانب صہیونی وزیر زراعت کی سرکردگی میں بھی صیہونیوں کے ایک گروپ نے مسجد الاقصی میں داخل ہوکر اس مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا ہے۔ایک اور اطلاع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں سے کم سے کم سولہ فلسطینیوں کو اغوا کرلیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …