جمعرات , 18 اپریل 2024

کینیا : چور پولیس چوکی سے اسلحہ اور گولیاں لے اُڑا

نیروبی(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیا میں نامعلوم چور پولیس چوکی سے اسلحہ اور گولیاں چرا کر فرار ہوگیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا کے علاقے ناندی میں پولیس افسر اور اہلکار چوکی کو لاوارث چھوڑ کر ٹیلی وژن پر فٹ بال میچ دیکھنے کے لیے قریبی بازار چلے گئے اور اس دوران ایک چور نے پولیس چوکی میں ہی نقب لگادی۔ چور صندوق کا تالا توڑ کر اسلحہ اور گولیاں نکال کر فرار ہو گیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ چوکی سے 3 رائفلیں اور 2 درجن گولیاں چرائی گئی ہیں، چور کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں جب کہ پولیس افسر اور اہلکاروں کے خلاف غفلت برتنے پر کارروائی کی جائے گی جس کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فٹبال دنیا بھر میں ایک مقبول کھیل ہے اور افریقی ممالک میں بھی لوگ اس کھیل کے دلدادہ ہیں اور جب میچ میں کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی سے شہرہ آفاق کھلاڑی حصہ لے رہے ہو تو شاید ہی کوئی ہو جو یہ مقابلہ نہ دیکھے۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …