اتوار , 20 جون 2021

تعلقات میں‌ گرمجوشی، پوٹن اور کم جون کا تعلقات بڑھانے پر اتفاق

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا اور روسی رہنماؤں میں دوستی بڑھتی دکھائی دے رہی ہے، صدر پوٹن اور کم جونگ اُن نے قریبی اتحادی کے تاثر کے طور پر ایک دوسرے کو تلواروں کے تحائف دیئے۔امریکہ کے خلاف دنیا میں نئی صف بندیاں ہوتی نظر آ رہی ہیں، امریکہ سے مایوس شمالی کورین رہنما کم جونگ ان آج کل روس کے دورے پر ہیں اور انھوں نے قریبی اتحادی کے تاثر کے طور پر روسی صدر کو تلوار کا تحفہ دیا جسے خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے صدر پوٹن نے جواب میں کم جونگ کو بھی تلوار پیش کی۔

روس کے ساحلی شہر ولادی وسٹک میں شمالی کوریا کے سپریم لیڈر اور روس کے صدر کے درمیان تاریخی ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے آپس میں تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر دونوں نے ایک دوسرے کو تحائف دیے جن میں قریبی اتحادی کی علامت کے طور پر تلواریں بھی شامل تھیں، اس سے پہلے دونوں رہنماؤں نے شاندار ڈنر میں بھی شرکت کی۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل کے خلاف مالدیپ کا بڑا قدم، تعلقات منقطع اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ

مالی: فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے بعد مالدیپ نے اسرائیل سے تعلقات منقطع …