جمعرات , 18 اپریل 2024

تمباکو نوشی صحت کے لیے حد درجہ تباہ کن اور مہلک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تمباکو نوشی کے بارے میں سب کو معلوم ہے کہ یہ مضر صحت ہے مگر یہ اتنی مہلک ہوتی ہے کہ آپ اس کا اندازہ بھی نہیں کرسکتے۔یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔امریکن کینسر سوسائٹی کی تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی کی عادت انسان کو 21 امراض کا شکار کرسکتی ہے جن میں 12 مختلف اقسام کے کینسر بھی شامل ہیں۔

اس تحقیق کے دوران گزشتہ 10 برسوں میں 10 لاکھ کے قریب افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ تمباکو نوشی پھیپھڑوں، منہ کے کینسر، دل کے دورے، پھیپھڑے کے شدید امراض اور فالج وغیرہ کا سبب بن سکتی ہے۔

مگر بات یہی ختم نہیں ہوتی بلکہ یہ عادت زخموں کے انفکیشنز، گردوں کے امراض، نظام تنفس، دوران خوں میں کمی سے آنتوں کے امراض کے ساتھ ساتھ دل اور پھیپھڑوں کے ایسے امراض کا بھی باعث بنتی ہے جو اس سے پہلے کسی کو معلوم نہیں تھیں۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تمباکو نوشی کے عادی افراد میں اموات کی شرح اس سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں 2 سے 3 گنا زیادہ ہوتی ہے اور ان کا نان اسموکر کے مقابلے میں ایک دہائی پہلے اس دنیا سے گزر جانے کا امکان ہوتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …