ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران کی تیل برآمدات کو روکنا امریکہ کی بڑی غلطی: صدرحسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے صدرنے کہا ہے کہ ایرانی تیل کی برآمدات کو روکنا امریکی حکام کا غلط فیصلہ ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے آج منگل کے روز30ویں ایرانی لیبر یونین اور مزدوروں کے قومی فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں سے امریکہ کا پہلا مقصد کرنسی آمدنی کو کم کرنا ہے جبکہ ایران کی کرنسی آمدنی کا بڑا ذریعہ تیل کی فروخت اور اسی طرح تیل اور گیس سے متعلقہ مصنوعات کی برآمدات ہے.

صدر روحانی نے کہا کہ امریکہ اقتصادی دباؤ اور تیل کی برآمدات کو روکنے کے ذریعہ ملک کی کرنسی آمدنی کی کمی کے لئے کوشاں ہے مگر ہم ان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے.انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی تیل کی برآمدات کو روکنا اور صفر تک لانا، امریکی حکام کا غلط فیصلہ ہے ۔صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہمارے مزدور اور لیبر امریکہ کے خلاف پہلی صف میں کھڑے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …