جمعرات , 18 اپریل 2024

ایران کاسعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں میں تعاون کا اعلان

اسلام (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کے پاکستان میں سفیر مہدی ہنر دوست نے کہاہے کہ ہمارا ملک سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے اور بہتر کرنے کیلئے کی جانے والی کوشش میں تعاون کیلئے تیار ہے ۔اطلاعات کے مطابق ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے یہ بات پاکستان ایران پارلیمانی دوستی گروپ کے اجلاس کے دوران کہی ، یہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر)عبدالقیوم کی زیر صدارت ہوا ۔اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے ولید اقبال ، پیپلز پارٹی کے سید محمد علی شاہ اور سجاد حسین طوری بھی شریک تھے ۔

اجلاس میں ایرانی سفیر مہد ی ہنردوست کے علاوہ دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر اعجاز نے بھی شرکت کی ۔میٹنگ کے دوران وزیراعظم عمران خان کے ایران کے حالیہ دورے کو سراہا گیا ، ایرانی سفیر نے سینیٹر عبدالقیوم کی مسلم اتحاد کی خواہش کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایران سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے اور بہتر کرنے کیلئے کی جانے والی کوشش میں تعاون کیلئے تیار ہے ۔

اجلاس کے دوران ایران پاکستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ میں پیش آنے والے اور دیگر مسائل پر بھی بات چیت کی گئی ۔میٹنگ کے دوران دوطرفہ پارلیمانی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ، سینیٹر عبدالقیوم نے ایرانی پارلیمانی وفد کو دورے کی دعوت دی جو کہ جون کے وسط میں پاکستان کا دورہ کرےگا ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …