جمعہ , 19 اپریل 2024

جوہری معاہدے کے حوالے سےایران کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے:سید عباس عراقچی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کےنائب وزیر خارجہ نے ایرانی صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ، ایک اقتصادی معاہدے سے قبل ایک سیکورٹی معاہدہ ہے جو پوری دنیا سے متعلق ہے.اسلامی جمہوریہ ایران کےنائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جو ان دنوں ترکی کے دورے پر ہیں کہا کہ ایران جوہری معاہدہ اقتصادی معاہدے کے علاوہ ایک سیکورٹی سمجھوتہ ہے جبکہ یہ معاہدہ، امریکی موقف کی خاطر خطرے میں ہے اور ہر لمحہ اس کے خاتمے کا امکان بھی ہے.

ایران کےنائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک سال ہوا کہ امریکہ جوہری معاہدے سے الگ ہوا لیکن اس کے باوجود برطانیہ،فرانس اور جرمنی جوہری معاہدے کے رکن ممالک ہونے کے ناطے اس معاہدے کے حوالے سے ابھی تک ایران کے مفادات کا تحفظ نہیں کر سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر چند کہ اس معاہدے پر ایران اور5+1 گروپ کے ممالک نے دستخط کئے تاہم اس معاہدے کا تعلق عالمی برادری سے ہے۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ سفارتکاری کی واحد کامیابی ہے اور اس سجمھوتے سے امریکہ کی علیحدگی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قوانین کی خلاف ورزی ہے اور امریکہ خطے میں سفارتکاری کی اس واحد کامیابی کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …