بدھ , 24 اپریل 2024

علاقائی بحران امریکا کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، وزیر خارجہ ظریف

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں پائے جانے والے بحران امریکا کی موجودہ جنگ پسند اور تنگ نظر حکومت کی مہم جوئی کا نتیجہ ہیں۔ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے دوحہ میں ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ فورم کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر قوموں پر کسی ایک طاقت کی مرضی کو مسلط کرنے کی روش سب کے لئے خطرناک ہے-

انہوں نے کہا کہ دنیا کے ممالک جب تک چند قطبی نظام کی ضمانت کے لئے اپنی توانائیوں اورصلاحیتوں کو بروئے کار نہیں لائیں گے اس وقت تک خودسری پر مبنی رجحان اور پالیسی، قانونی حکومت کی جگہ جنگل کے قانون کو رائج کرتی رہے گی-ایرانی وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ براعظم ایشیا بالعموم اور مغربی ایشیا اور خلیج فارس کا علاقہ خاص طور پر ایسے بحرانوں سے دوچار ہے جو علاقائی افہام و تفہیم کے فقدان اور امریکا کی جنگ پسند اور تنگ نظر حکومت کی مہم جوئی کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں-

انہوں نے علاقے کی مشکلات اور مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے کئی سال پہلے یہ تجویز پیش کی تھی کہ خلیج فارس کے علاقے کے ملکوں کے درمیان ریجنل ڈائیلاگ فورم تشکیل پانا چاہئے کیونکہ امن و استحکام اور رفاہ و آسائش اسی صورت میں ممکن ہو گی جب سبھی ایک دوسرے کے حقوق اور سرنوشت کا باقاعدہ احترام کریں گے-

وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران چند قطبی نظام اور ڈائیلاگ کو یقینی بنانے والے ایک مستقل اور ثابت قدم ملک کے طور پر اس سلسلے میں مسلسل کام کر رہا ہے-ان کا کہنا تھا کہ اگر ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ فورم اپنا بنیادی کردار ادا اور اپنے مدنظر اہداف کو حاصل کرنا چاہتا ہے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ ایک کارآمد اور پیشہ ورانہ سیکریٹریٹ قائم کیا جائے اور یہ بہت ہی ضروری ہے-

وزیر‍ خارجہ ڈاکٹر ظریف ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ فورم کے وزرائے خارجہ کے سولہویں اجلاس میں شرکت کے لئے منگل کو دوحہ پہنچے تھے۔ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ فورم جون دوہ زار دو میں تشکیل پایا تھا جس کا مقصد علاقائی سطح پر مذاکرات اور افہام و تفہیم کے ذریعے اقتصادی ترقی کا راستہ ہموار کرنا تھا اس وقت اس فورم کے چونتیس ممبر ممالک ہیں-

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …