جمعہ , 19 اپریل 2024

تھائی لینڈ کے بادشاہ کی اپنی سیکیورٹی گارڈ سے شادی ،ملکہ کا درجہ دیدیا

بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ کے بادشاہ نے اپنی ذاتی سیکیورٹی کی ڈپٹی ہیڈ سے شادی کرکے انہیں ملکہ کا درجہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق ہفتےکے روز تھائی بادشاہ کی روائتی تاج پوشی کی تقریبات سے قبل شاہی بیان میں بادشاہ کی شادی کا اعلان کیا گیا۔ شاہی بیان میں کہا گیا ہے کہ ’بادشاہ وجیرالونگ کورن نے اپنی ذاتی سیکیورٹی گارڈ جنرل سوتھدا وجیرالونگ کورن نا ایودھیا کو شاہی ملکہ کا درجہ دے دیا ہے اور وہ اب تمام شاہی اعزازات کے ساتھ شاہی خاندان کا حصہ ہیں۔‘

شادی کی تقریب کی تصاویر بدھ کے روز تھائی لینڈ کے ٹی وی چینلز پر دکھائی گئیں جن میں شاہی خاندان اور محل کے دیگر مشیر بھی تقریب میں شامل دکھائی دئیے۔ ٹی وی چینلز پر نشر کی جانے والی تصاویر میں بادشاہ کو ملکہ سوتھدا کے سر پر مقدس پانی ڈالتے دکھایا گیاہے جس کے بعد جوڑے کو شادی کے کاغذات پر دستخط کرتے بھی دکھایا گیا۔66 سالہ بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن سنہ 2016 میں اپنے والد کی وفات کے بعد تھائی لینڈ کے آئینی بادشاہ بنے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کو 53 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، صہیونی مرکزی بینک

یروشلم:صہیونی مرکزی بینک نے طوفان الاقصی کے بعد ہونے والے معاشی نقصانات کے بارے میں …