ہفتہ , 20 اپریل 2024

قبض جیسے سنگین مسئلے کو دور رکھنے میں مددگار چائے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قبض ایک ایسا عام عارضہ ہے جو لوگوں کے لیے بہت تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے۔اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ غذاؤں میں زیادہ چربی اور آئل کی موجودگی کے باعث پاکستان بھر میں نظام ہاضمہ بری طرح متاثر ہوا ہے اور قبض کے شکار افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔نظام ہاضمہ کمزور ہونے پر آنتوں کی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں جس کے نتیجے میں قبض کا سامنا ہوتا ہے جبکہ پانی کم پینا، مخصوص ادویات، تناؤ اور کچھ امراض بھی اس کی وجہ ہوسکتے ہیں۔

قبض کی بھی کئی اقسام ہیں جیسے عام سے لے کر دائمی۔
دائمی قبض کے شکار افراد کو اس حوالے سے فوری ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے کیونکہ علاج میں تاخیر اس مرض کو زیادہ بدتر بنادیتی ہے جبکہ عام قبض پر گھریلو ٹوٹکوں کی مدد سے قابو پایا جاسکتا ہے۔پانی زیادہ پینا یا مشروبات کو غذا میں شامل کرنا بھی اس مسئلے کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔جہاں تک گھریلو ٹوٹکو کی بات ہے تو السی کے بیجوں کی چائے ایسا نسخہ ہے جو قبض کو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

چائے کو بنانے کا طریقہ
رات کو ایک کھانے کا چمچ السی کے بیج کو ایک کپ پانی میں 2 سے 3 منٹ تک ابال لیں اور پھر بیجوں سمیت ہی اسے پی لیں۔السی کے بیج نظام ہاضمہ کے لیے بہترین ہوتے ہیں اور جلاب کش اثر رکھتے ہیں۔ان بیجوں میں فائبر کی قمدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو قبض کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد دینے والا جز ہے جبکہ اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کولیسٹرول سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں اور دل کو صحت مند رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ پروٹین کی موجودگی ان بیجوں کو جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد دیتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …