جمعہ , 19 اپریل 2024

وینزویلا تنازع، امریکا اور روس مذاکرات کے لیے تیار

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) وینزویلا تنازع کی شدت نے دو عالمی طاقتوں روس اور امریکا کو مذاکرات پر مجبور کر دیا.تفصیلات کے مطابق اس تنازع کے حل کے لیے امریکی اور روسی وزرائے خارجہ میں جلد ملاقات متوقع ہے.جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ سیرگئی ریابکوف نے تصدیق کی ہے کہ روسی اور امریکی وزیر جلد اس ضمن میں ملاقات کریں گے.

موصولہ اطلاعات کے مطابق ملاقات کا بنیادی اینجڈا وینزویلا کی سیاسی صورت حال ہو گی۔ امریکی وزیر خارجہ پومپیو سے اُن کے روسی ہم منصب لاوروف نے بدھ کو ٹیلی فون پر گفتگو بھی کی تھی۔البتہ یہ گفتگو زیادہ خوش گوار ثابت نہیں ہوئی. پومپیو اور لاوروف کی جانب سے ایک دوسرے پر وینزویلا کے معاملات میں مداخلت کے الزامات بھی لگائے گئے تھے۔

خیال رہے کہ روس وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کا حامی ہے، جب کہ امریکا اپوزیشن رہنما خوآن گوآئیڈو کی حمایت کر رہا ہے۔ مائیک پومپیو کی جانب سے فوجی کارروائی کا متنازع پیغام بھی دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ امریکا اور کئی مغربی ممالک اپوزیشن رہنما گوآئیڈو کو وینزویلا کا عبوری صدر تسلیم کر چکے ہیں۔ ادھر ا گوآئیڈو کا بھی دعویٰ ہے کہ انھیں فوج کی حمایت بھی حاصل ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …