جمعہ , 19 اپریل 2024

اسرائیل غزہ میں مصالحت کے نفاذ پر سنجیدہ نہیں ہے۔ حماس

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک مزاحمت (حماس) نے قابض اسرائیلی ریاست پر الزام لگایا کہ وہ غزہ کی ساحل پر ماہی گیری کے علاقے میں اضافے کے حالیہ فیصلے سے پیچھے ہٹ رہا ہے اور مصر کی ثالثی میں ہونے والی مصالحت کے نفاذ پر غفلت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ حماس کے ترجمان فوزي برهوم نے ایک اخباری بیان میں غزہ میں مزاحمتی تنصیبات پر اسرائیلی فضائی حملے کی مذمت کی اور اس کوشش کو مصالحت پر عملدرآمد کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش قرار دیا۔

برهوم نے تصدیق کی کہ واپسی کا مارچ اسی تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام اسرائیلی قبضے ، محاصرے کو توڑنے اور اپنے غصب شدہ حقوق کے خلاف مزاحمت کے لیے پر عزم ہیں ۔ہمارے لوگوں کے پاس خواہش ، طاقت اور آلات ہیں جو قابض اسرائیل کو محاصرے کے خاتمے پر مجبور کر سکتے ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …