ہفتہ , 20 اپریل 2024

دنیا کے طویل ترین اور تیز رفتار رولر کوسٹر کا افتتاح

ٹورنٹو(مانیٹرنگ ڈیسک)بلند و بالا رولر کوسٹرز میں بیٹھنا ایک نہایت دلچسپ اور سنسنی خیز لمحہ ہوتا ہے اور رولر کوسٹر جتنی زیادہ بلند ہوگی لوگ اتنا ہی لطف اندوز ہوتے ہیں۔کینیڈا میں بھی مہم جوئی اور تھرل کے شوقین افراد کے لیے دنیا کے سب سے طویل اور تیز رفتار رولر کوسٹر کا افتتاح کردیا گیا۔

ٹورنٹو کے ونڈر لینڈ تھیم پارک میں موجود یہ طویل ترین اور تیز رفتار ترین رولر کوسٹر صرف 3 منٹ میں 250 فٹ طویل ٹریک پر سفر کرتا ہے۔اس سفر کے دوران یہ 36 سو فٹ کی اونچائی پر جاتاہے۔ اس رولر کوسٹر نے تیز رفتاری کا نیا ریکارڈ بھی بنایا ہے۔کیا آپ اس رولر کوسٹر رائیڈ کا تجربہ کرنا چاہیں گے؟

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …