جمعرات , 25 اپریل 2024

ایران کو سیاحتی صنعت سے 12 ارب ڈالر کی آمدنی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی ورثہ، دستکاری اور سیاحتی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران، ملک کو سیاحتی صنعت سے 11 ارب 8لاکھ ڈالر کی آمدنی ہوئی ہے۔ یہ بات "علی اصغر مونسان” نے صوبے البرز کے ٹولپس باغ کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کل سیاحت کی صنعت دنیا کی تیسری بڑی آمدنی کا ذریعہ بننے جا رہی ہے لہذا ہمیں اس کی طرف خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت کی صنعت، ایران مخالف امریکی پابندیوں کے برے اثرات سے کمتر متاثر ہوجاتی ہے لہذا سیاحتی صنعت کا فروغ، ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا اور ساتھ ساتھ اجتماعی خوشی کا باعث بنتا ہے جس کی کوئی قیمت نہیں ہے۔

ایران کے قومی ورثہ، دستکاری اور سیاحتی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ ہم دستکاری اور سیاحتی صنعت کی توسیع پر خصوصی توجہ دیتے ہیں کیونکہ یہ صنعت ملک میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ کا باعث بنتی ہے۔واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران چار موسموں کی سرزمین ہے اور ملک میں مختلف تاریخی، ثقافتی مقامات سمیت دستکاری صنعت کی مصنوعات، ایکوٹورازم، پر امن او سستے ملک ہونے کی خاطر،غیر ملکی سیاحوں کی دلچسبی کا مرکز ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …