جمعہ , 19 اپریل 2024

جدید ایرانی فوجی ساز و سامان اور آلات کی رونمائی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے نئے فوجی ساز و سامان اور جدید آلات کی رونمائی کی ہے۔ایران کی بری فوج کے کمانڈر اور مسلح افواج کی کوآڑڈینیشن کمیٹی کے اسسٹنٹ سربراہ کی موجودگی میں ایران کی فوج کے جدید ترین فوجی ساز و سامان اور آلات کی رونمائی کی گئی جن میں ڈرون طیارہ دو سوب یس فراز بھی شامل ہے-

ڈرون دو سو بیس فراز طیارہ سو کلومیٹر کے دائرے میں پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ یہ طیارہ مسلسل آٹھ گھنٹے تک پرواز کرنے کے ساتھ ساتھ رات اور دن کے اوقات میں صورتحال کا پتہ لگا کر تصویریں ارسال کرنے والے بیس کلو تک کے آلات کو بھی لوڈ کر سکتا ہے-

ایران کی فوج نے جن دیگر فوجی ساز وسامان اور آلات کی رونمائی کی ہے ان میں لیزر گائیڈڈ سسٹم بھی شامل ہے جو لیزری میزائل کو ساڑھے پانچ کلو میٹر کے فاصلے تک گائیڈ کر سکتا ہے-

یہ سسٹم جو لیزری میزائلوں سے متصل ہے طرح طرح کے لیزری میزائل کو برق رفتاری کے ساتھ فائر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے- ایران کی فوج نے الٹرا لانگ کیمرہ کی بھی رونمائی کی جو کسی انسان کا پندرہ کلو میٹر کے فاصلے سے اور کسی بھی گاڑی کا بیس کلومیٹر کے فاصلے سے پتہ لگا سکتا ہے- اس موقع پر پانچ کیلو واٹ کے سولرپلانٹ کی بھی رونمائی کی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …