جمعرات , 25 اپریل 2024

ایران کاجوہری معاہدہ کی بعض شرائط سے دستبردار ہونے کا فیصلہ

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے خود پر لگنے والی پابندیوں کے جواب میں جوہری معاہدے کی ’بعض شرائط‘ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے ڈیل میں شامل دستخط کنندگان (برطانيہ، چين، فرانس، جرمنی اور يورپی يونين) کو آگاہ کر دیا ہے اور کہا کہ افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو بڑھانے پر عائد پابندی کو ختم کر دیا جائے گا۔ ایرانی۔ فیصلے کے مطابق بھاری پانی کا بھی ذخیرہ بڑھایا جائے گا کیونکہ یہ بعض ری ایکٹروں میں استعمال کیا جائے گا تا کہ جوہری خلیوں کے ٹکراؤ کے عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔

دوسری طرف تہران حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جوہری ڈیل کے دائرہ کار سے باہر نہیں نکلے جائے گا۔ اس کی بنیادی شرائط کا احترام کیا جائے گا۔ ایرانی حکومت بعض ایسی جوہری سرگرمیوں کو شروع کرنے کی خواہش رکھتی ہے جو اُس نے رضاکارانہ طور پر معطل کر رکھی تھیں۔

ادھر فرانسیسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یورپی یونین نے معاہدے کو بچانے کی بھرپور کوشش کی تاہم ہم اس میں کامیاب نہ ہو سکے جبکہ چین اور روس نے ایران کے جوہری معاہدے سے الگ ہونے پر امریکہ کو ذمہ قرار دیا اور کہا کہ موجودہ حالات کی تمام ذمہ داری واشنگٹن حکومت پر ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …