جمعہ , 18 جون 2021

پاکستان: داتا دربار پر حملے کی ذمہ داری جماعت الاحرار نے قبول کر لی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)داتا دربار کے گیٹ نمبر دو پرگزشتہ روز ہونے والے خود کش حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ جماعت الاحرار نے قبول کر لی ہے۔لاہور کے داتا دربار کے گیٹ پر بدھ کی صبح ہونے والے خودکش حملے میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت گیارہ افراد جاں بحق اور پچیس دیگر زخمی گئے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ جماعت الاحرار کے ترجمان نے میڈیا دفاتر کو ٹیلی فون کر کے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
یہ گروہ، اس سے پہلے بھی متعدد دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرچکا ہے۔واضح رہے کہ کالعدم دہشت گرد تکفیری گروہ جماعت الاحرار پاکستان میں شیعہ مسلمانوں اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پختونخواہ اسمبلی؛ جمعہ کو چھٹی، صحابہؓ اہل بیتؑ کی توہین پرسزائے موت سمیت متعدد قراردادیں منظور

پشاور: خیبر پختونخواہ اسمبلی میں جمعہ کی سرکاری چھٹی بحال کرنے، صحابہ کرامؓ اوراہل بیتؑ …