جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکہ کی ایران کو دھمکی بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی؛نوری مالکی

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے سابق وزیر اعظم اور دولت قانون اتحاد کے سربراہ نوری مالکی نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی ایران کو دھمکی بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ نوری مالکی نے کہا کہ ایران ایک مستقل ملک ہے جس کی مستقل حاکمیت ہے اور ایک مستقل ملک کے خلاف منہ زور اور تسلط پسندانہ پالیسیاں مؤثر ثابت نہیں ہوسکتیں ۔

نوری مالکی نے امریکہ اور ایران کے درمیان معاملات کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو دوسرے ممالک کے خلاف اپنی منہ زور اور تسلط پسندانہ پالیسیوں کو ترک کرنا چاہیے اور بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ نوری مالکی نے کہا کہ ایران اور دیگر ممالک کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں بین الاقوامی قوانین کے بالکل خلاف ہیں اور امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں پر کوئی بھی ملک عمل کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …