جمعہ , 19 اپریل 2024

ایرانی سالمیت اور سرحدوں کے دفاع کی مکمل تیاری ہے،ایڈمرل حسین خانزادی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل حسین خانزادی نے کہا ہے کہ ایران کے مفادات اور سرحدوں کے دفاع کے لئے پوری تیاری ہے اور اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ کوئی خطرہ امریکہ سے ہے یا کسی اور ملک سے ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل حسین خانزادی نے بندرعباس میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی بحری بیڑے کی خلیج فارس روانگی کا موضوع کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے اور نہ ہی اس مسئلے کو کوئی اہمیت دی جا سکتی ہے اس لئے کہ علاقے میں امریکی فوجی موجودگی نمائشی، بے فائدہ اور فریب کارانہ ہے۔حسین خانزادی نے علاقے سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ علاقے کی اجتماعی سلامتی اور عزت و اقتدار کو مضبوط بنانے کی واحد راہ، علاقائی تعاون ہے اور اس تعاون کی بدولت علاقے میں امریکا کے غلط اقدامات کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …