منگل , 23 اپریل 2024

پنجاب میں بھی نیا معاشی کھلاڑی اتارنے کا فیصلہ، ذرائع

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر اکرم چودھری مستعفی ہو گئے، ڈاکٹر سلمان شاہ کو مشیر بنانے کا پلان، خزانے کی ذمہ داری دی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر اکرم چودھری نے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ ان سے مشیروں کی آئینی تعداد پوری ہونے کے باعث مستعفی ہونے کی درخواست کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق اکرم چودھری کے استعفے کے بعد مشیر کا عہدہ خالی ہونے پر ان کی جگہ ڈاکٹر سلمان شاہ کا تقرر کیا جا رہا ہے۔ ایک وقت میں وزیراعلیٰ 5 مشیر رکھ سکتے ہیں لیکن پہلے سے ہی پانچ مشیر کام کر رہے تھے۔ اکرم چودھری کو چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی بنانے کی پیشکش کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کو ریونیو ریکوری میں کمی اور بجٹ سازی میں مشکلات کا سامنا تھا۔ ریونیو اتھارٹی بھی اہداف حاصل نہیں کر پائی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …