ہفتہ , 20 اپریل 2024

حکومت میں‌ شمولیت کے لیے لائبرمین کا غزہ پر جنگ مسلط کرنے کا مطالبہ

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے سابق وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین نے حکومت میں‌ شمولیت کے لیے غزہ کی پٹی کے عوام سے سختی سے نمٹنے کی شرط عاید کی ہے۔عبرانی میڈیا کے مطابق ‘اسرائیل بیتنا’ کے ایک اجلاس سے خطاب میں لائبرمین نے کہا کہ جب تک انہیں اس بات کی گارنٹی نہیں مل جاتی کہ نئی حکومت غزہ کی پٹی کے فلسطینی مزاحمت کاروں سے سختی سےنمٹے گی اس وقت تک وہ حکومت میں شامل نہیں ہوں گے۔

انہوں کہا کہ حکومت کو غزہ کی پٹی کے حوالے سے سابقہ فیصلوں پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ نئی حکومت کو غزہ کے معاملے سے سختی سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کرنا ہوں‌ گے۔خیال رہے کہ سابق وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین گذشتہ برس حکومت سے یہ کہہ کر الگ ہوگئے تھے حکومت غزہ کی پٹی پر نئی جنگ مسلط کرنے کے بجائے فلسطینی مزاحمت کاروں کو ڈھیل دے رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …