ہفتہ , 20 اپریل 2024

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کا امارات اور سعودی عرب کو انتباہ

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو متنبہ کیا ہے کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں ان کی شکست یقینی ہے اور یمن پر مسلط کردہ جنگ کے شعلے سعودی عرب اور امارات تک بھی پہنچیں گے۔

البخیتی نے کہا کہ گذشتہ سال یمنی فوج کی تجویز پر سعودی عرب کے اندر میزائل اور ڈرون حملوں کو متوقف کردیا گیا تھا تاکہ اس طرح سعودی عرب اور امارات یمن کے خلاف مسلط کردہ جنگ کو روک لیں لیکن انھوں نے یمن کے خلاف جنگ متوقف کرنے کے بجائے اس کی شدت میں اضافہ کردیا ان ے حملوں میں اضافہ ہوگیا اور دشمن نے ہماری امن کی کوششوں سے سوء استفادہ کیا اور اب ہمنے وہی پہلے والی پالیسی اختیار کرتے ہوئے سعودی عرب اور امارات کے اندر اہداف کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …