جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستانی سفیر نے عرب نیوز کی خبر کو من گھڑت قرار دے دیا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران میں متعین پاکستان کی سفیر نے ایران پاکستان گیس منصوبے کے بارے میں عرب نیوز کی خبر کو جھوٹ اور سازش پر مبنی قرار دیا ہے۔ پاکستانی کی سفیر محترمہ رفعت مسعود نے تہران میں منعقدہ عالمی قرآن کانفرنس کے موقع پر سحر اردو ٹی وی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایران پاکستان گیس منصوبے کے خلاف عرب نیوز کی خبر کو جھوٹ کا پلندہ اور ایران پاکستان تعلقات کے خلاف سازش قرار دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز کے مینیجنگ ڈائریکٹر مبین صولت نے اس سلسلے میں سرے سے کوئی گفتگو نہیں کی ہے جس کا حوالہ عرب نیوز نے دیا ہے۔ انہوں نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے میں مثبت پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران سے ایک اعلیٰ سطحی وفد بہت جلد پاکستان کا دورہ کرنے والا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے مختلف اخبارات نے عرب نیوز کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں پاکستان انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز کے مینیجنگ ڈائریکٹر، صولت مبین کی مبینہ گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا گیا تھا کہ امریکی پابندیوں کے پیش نظر پاکستان نے پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام جاری رکھنے سے انکار اور ایران کو تحریری طور پر آگاہ بھی کر دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …