ہفتہ , 20 اپریل 2024

ٹرمپ در حقیقت مجرم اور صہیونیوں کا نوکر اور غلام ہے؛طلاح الزواوی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)تہران میں فلسطین کے سفیر طلاح الزواوی نے فلسطین کے بارے میں صدی معاملے کو ناکام بنانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ در حقیقت مجرم اور اسرائیلیوں کے نوکر اور غلام ہیں۔ اسلامی ممالک کے رہنماؤں کا ٹرمپ کے فیصلے کے بارے میں مؤقف شرم آور ہے۔

فلسطینی سفیر نے تہران میں یوم نکبت کی مناسبت سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو امریکہ اور اسرائیل کے اتحاد کا سامنا ہے، صہیونیوں کا منصوبہ اسرائیلی ملک کی تشکیل سے آغاز ہوا ، فلسطینیوں نے اس سلسلے میں بہت زيادہ شہداء پیش کئے ہیں اور آج بھی فلسطین عوام شہید دے رہے ہیں۔فلسطینی سفیر نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی کوششوں کو موہوم قراردیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نہ اہل مذاکرات ہے اور نہ ہی وہ صلح کا خواہاں ہے۔

فلسطینی سفیر نے کہا کہ امریکی صدر نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا اور امریکی صدر کے اس فیصلے پر اسلامی ممالک کے رہنماؤں کا مؤقف شرم آور ہے۔ فلسطینی سفیر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ صہیونیوں کا نوکر اور غلام ہے جبکہ امریکہ کے اتحادی عرب ممالک ٹرمپ کے غلام ہیں۔ فلسطینی سفیر نے عالم اسلام پر زوردیا کو امریکی صدر ٹرمپ کے فلسطین کے بارے میں صدی معاملے کے خلاف آواز بلند کریں اور صدی معاملے کو ناکام بنانے کی کوشش کریں۔بیت المقدس مسلمانوں کا دینی اور مذہبی تشخص ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …