ہفتہ , 20 اپریل 2024

غزہ میں ملین مارچ ‘صدی کی ڈیل’ کے خلاف کھلا پیغام ہے’حماس رہنما

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے مرکزی رہ نما فتحی حماد نے کہا ہے کہ بدھ کے روز لاکھوں فلسطینیوں‌ نے ‘یوم النکبہ’ پر گھروں سے نکل کر غزہ میں ملین مارچ کامیاب بنانے کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو یہ پیغام دیا ہے کہ فلسطینی قوم ‘صدی کی ڈیل’ کو کسی صورت میں قبول نہیں کرے گی۔ انہوں‌ نے کہا کہ فلسطینی قوم نے غزہ میں لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل کر فلسطینی مزاحمت کی حمایت کا عملی اظہار کیا ہے۔

حق واپسی مظاہروں‌ سے خطاب میں انہوں‌ نے کہا کہ ہم مطمئن ہیں کہ ہماری قوم اور امت کے فرزند اللہ کی راہ میں استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم نے یہ عہد کیا ہے کہ دنیا ہمیں نہ تو فلسطین دے سکتی ہے، نہ اسیران، نہ الاقصیٰ، نہ حیفا اور نہ ہی یافا دے سکتی۔فتحی حماد نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی قوم نے 15 مارچ کو یوم نکبہ کے ملین مارچ میں شامل کر قومی یکجہتی کا مثالی مظاہرہ کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …