ہفتہ , 20 اپریل 2024

فلسطینیوں کا قتل عام کرنے والے چین سے نہیں رہ سکتے: حماس

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کا خون پانی نہیں کہ اسے بے دریغ بہانے کی اجازت دی جائے۔ فلسطینیوں کا قتل عام کرنے والے چین سے نہیں رہ سکتے۔ حماس کے رہ نما سھیل الھندی نے بدھ کے روز غزہ میں حق واپسی مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ جمعہ کو غزہ میں ‘حق واپسی’ ملین مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔ غزہ کے شہر ملین مارچ میں‌ بڑھ چڑھ کر شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ حماس اور فلسطینی قوم ملک ایک ذرے سے بھی دستر بردار نہیں‌ ہو گی بلکہ حق واپسی سمیت تمام دیرینہ حقوق کے حصول کی جدود جہد جاری رکھی جائے گی۔

الھندی کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کی طرف سے گذشتہ برس ملین مارچ کے موقع پر صہیونی دشمن اور امریکیوں‌ کو یہ پیغام دیا گیا تھا کہ فلسطینی قوم اپنی جانوں پر کھیل کر اپنے حقوق کے حصول اور القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے خلاف کوشش جاری رکھے گی۔حماس رہ نما نے کہا کہ غزہ میں کل جمعہ کو حق واپسی ملین مارچ مکمل طور پر پرامن ہوگا اگر صہیونی دشمن نے فلسطینی مظاہرین کا خون خرابہ کرنے کی کوشش کی تو اسے معلوم ہونا چاہیے کہ فلسطینی مزاحمتی قوتیں خون بہانے پر خاموش نہیں رہیں گی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …