جمعرات , 18 اپریل 2024

چین نے امریکا میں ‘ہواوے’ پر پابندی کو تعلقات کیلئے خطرہ قرار دے دیا

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے ٹیلی کام کمپنی ہواوے کی امریکی منڈی میں پابندی پر واشنگٹن کو تجارتی تنازعات میں مزید تناؤ کی دھمکی دے دی۔خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق دو عالمی اقتصادی ممالک کے مابین تجارتی سطح پر کشدیدگی جاری ہے۔دوسری جانب چین کے کینیڈا کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بھی تناؤ پیدا ہوگیا۔بیجنگ کی جانب سے دو کینیڈین تاجروں کو ’ریاست کے راز چوری‘ کرنے کے الزام میں گرفتاری کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ کینیڈا نے امریکا کی درخواست پر ہواوے کمپنی کی ایگزیکٹو کو گرفتار کرلیا تھا۔ہواواے سے متعلق حالیہ بیانات کے بعد واشنگٹن اور بیجنگ کے مابین تجارتی تنازعات کے حل کے لیے دوطرفہ مذاکرات غیریقینی کے شکارہوگئے ہیں۔چین کے وزیر تجارت نے کہا کہ ’امریکی وفد کی بیجنگ آمد سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہے‘۔

خیال رہے کہ امریکا کے سیکریٹری خزانہ اسٹیون مینیچ نے تجارتی تنازعات کے حل کے لیے جلدازجلد چین کا دورہ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’نیشنل سیکیورٹی کو درپیش ناقابل قبول خطرات‘ اور ’امریکی عوام کی سیفٹی‘ کو بنیاد کر صدارتی آرڈر کے تحت ہواوے کمپنی کی مضوعات کی خرید و فروخت پابندی لگادی تھی۔

وائٹ ہاؤس نے الزام لگایا تھا کہ چین ہواوے کمپنی کی مدد سے خفیہ معلومات کا کام کرسکتا ہے۔اس ضمن میں امریکی محکمہ تجارت نے ہواوے کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کمپنی فون، ٹیلی کام، ڈیٹابیس اور دیگر الیکڑونک اشیا میں استعمال ہونے والے اہم امریکی آلات سے محروم ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آغاز میں چین کی حکومت نے واضح کیا تھا کہ وہ امریکا کے ساتھ تجارتی امور پر مذاکرات کا خیر مقدم کرتی ہے تاہم چین کے مفادات سے متصادم نکات پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔چینی حکام نے عندیہ دیا تھا کہ مذاکرات مشترکہ اور یکساں مفادات کے تناظر میں ہونے چاہیے۔اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ بیجنگ امریکا کو تجارتی دھمکی دینے کا ارادہ رکھتا ہے اور نہ ہی مذاکرات سے قبل شرائط کو قبول کرے گا۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …