ہفتہ , 20 اپریل 2024

انٹرنیٹ کی مشہور ترین گرمپی کیٹ کا دنیا کو الوداع

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کی مشہور ترین بلی اور انٹرنیٹ لیجنڈ گرمپی کیٹ 7 سال کی عمر میں مرگئی۔اس بلی کا اصل نام ٹاردار سایوکی تھا جس کی غصے سے بھری تصویر نے انٹرنیٹ کو فتح کرلیا تھا اور اس بلی کو دنیا بھر میں مقبول کردیا تھا اور اس کے نتیجے میں سلیبرٹی پالتو جانوروں کی صنعت کا قیام بھی عمل میں آیا۔

اس بلی نے منگل کی صبح اپنے مالک کے ہاتھوں میں دم توڑا اور اس خاندان نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اس سے آگاہ کیا۔اس بلی کی تصاویر سب سے پہلے 2012 میں سوشل میڈیا سائٹ ریڈیٹ میں وائرل ہوئی تھیں، جس کے بعد لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ تصاویر فوٹوشاپ ہیں۔

جس پر بلی کے مالکان نے اس کی ویڈیوز بھی پوسٹ کیں اور وہ بھی وائرل ہوگئیں، اس کے بعد یہ مختلف ممالک میں ٹیلی ویژن شوز میں بھی نظر آئی۔اسے ایک کرسمس فلم کے لیے بھی کاسٹ کیا گیا جبکہ مادام تساؤ کے سان فرانسسکو میں واقع عجائب گھر میں اس کا ایک مومی مجسمہ بھی موجود ہے۔اس بلی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے 24 لاکھ فالورز ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …