جمعہ , 19 اپریل 2024

بھارت کی افغانستان کو 2 جدید جنگی ہیلی کاپٹر کی پہلی کھیپ کی حوالگی

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) خطے میں قیام امن کے دشمن بھارت نے 2 جدید جنگی ہیلی کاپٹر 24 Mi افغانستان کے حوالے کردیئے جب کہ مزید دو ہیلی کاپٹرز اس سال کے آخر میں مہیا کیے جائیں گے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے طے شدہ معاہدے کے تحت 4 میں سے دو ’ایم آئی-24‘ ہیلی کاپٹرز افغانستان کے حوالے کر دیئے ہیں جب کہ مزید دو ہیلی کاپٹر رواں برس کے آخر تک مہیا کردیئے جائیں گے۔ یہ ہیلی کاپٹرز 2015 میں کیے گئے معاہدے کے تحت فراہم کیے گئے۔

افغانستان میں بھارتی سفیر وینے کمار نے ایک تقریب کے دوران ہیلی کاپٹرز افغان نگراں وزیر دفاع اسد اللہ خالد کے حوالے کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی سفیر نے کہا کہ ہیلی کاپٹرز کی شمولیت سے افغان فضائیہ کی استعداد اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔دوسری جانب افغان وزیردفاع اسد اللہ خالد نے بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں قیام امن اور ترقیاتی کاموں پر بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان ہیلی کاپٹرز کی مدد سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں کامیابی کا تناسب مزید بہتر ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارت افغانستان جنگی ساز و سامان اور امداد دینے والے ملکوں میں شامل ہے اور بھارت 2001 سے اب تک 3 ارب ڈالر کی امداد کر چکا ہے جب کہ جنگی ساز و سامان کی فراہمی اس کے علاوہ ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …