جمعہ , 19 اپریل 2024

پنیر چکھنے کا عالمی ریکارڈ آسٹریلیا کے نام

نیو ساؤتھ ویل(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک ہی وقت میں سب سے زیادہ افراد کی جانب سے پنیر چکھنے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے جس کی تائید گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نےبھی کی ہے۔اس تقریب کا اہتمام آسٹریلیا کی کمپنی کیتھی ہیرنگٹن اور کینگرو ویلی زرعی اورسوسائٹی نے کیا تھا جس میں پنیر کھانے کے شوقین ایک ہزار خواتین وحضرات ایک مقام پر جمع ہوئے اور مختلف ذائقے والے پنیرکو چکھا۔ کیتھی ہیرنگٹن کا کہنا ہے کہ پنیر صحت کے لیے بہتر شے ہے اور تقریب کا انعقاد اس صحتمند رحجان کو فروغ دینا ہے۔

اس موقع پر پنیر کے بڑے ٹکڑوں کو کاٹا گیا اور ایک گتے پر رکھ کر شائقین میں تقسیم کیا گیا اس موقع پر 20 مددگار افراد ہر 50 افراد کے لیے موجود تھے تاکہ ہر ایک کے پاس پنیر پہنچ سکے اور وہ اس سے لطف اندوز ہوسکے۔ واضح رہے کہ کینگروویلی نیوساؤتھ ویلز میں واقع ہے جہاں پنیربڑی تعداد میں تیار کیا جاتا ہے اور آسٹریلیا میں بھیجا جاتا ہے۔اس بار ریکارڈ تعداد کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے اور ٹی وی اور اخباری نمائیندوں نے اس تقریب کو براہِ راست نشر بھی کیا۔ اس موقع پر ڈیری مصنوعات، پھولوں، پھلوں اور دیگر زرعی اجناس بھی نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …