جمعہ , 19 اپریل 2024

شامی دارالحکومت پر میزائل حملہ ناکام، کئی میزائل فضا میں ہی تباہ

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے ایئر ڈیفنس نے دارالحکومت دمشق پر کیے گئے میزائل حملے کو ناکام بنادیا ہے۔شامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے شام کے دارالحکومت دمشق کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا اور کئی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیاشام کے ایئر ڈیفنس نے متعدد میزائیلوں کو فضا میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملوں کے وقت دمشق کے جنوب مغربی علاقوں اور بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ یہ میزائل مقبوضہ فلسطینی علاقے سے داغے گئے ہیں جس پر صیہونی حکومت نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔صیہونی حکومت دہشت گردوں کی حمایت میں وقفے وقفے سے شامی فوج کے مراکز کو نشانہ بناتی رہتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …